اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، نیتن یاہو

Apr 11, 2026 | 23:27:PM
اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، نیتن یاہو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کے دہشت گرد نظام اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ اردوان ایران کے لیے ’نرمی‘ برت رہے ہیں اور کرد شہریوں کے ’قتل عام‘  کے ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کو انٹرنیشنل کرائم کورٹ کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے سلسلے میں مطلوب بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
 
 یہ بھی پڑھیں :پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن سعودی عرب پہنچ گیا