انسٹاگرام کاکم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ اکتوبر میں +13 ریٹنگ کانٹینٹ کو کم عمر صارفین تک پہنچنے سے روکنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، کمپنی ان گائیڈ لائنز کا عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر اطلاق کرنے جا رہی ہے۔
میٹا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیاہے جب گزشتہ ماہ نیو میکسیکو اور لاس اینجلس کی عدالت میں کمپنی کو نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا۔
کمپنی نے’’لمیٹڈ کانٹینٹ‘‘ نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس میں زیادہ سخت فلٹرز شامل ہیں تاکہ کم عمر صارفین نہ تو حساس مواد دیکھ سکیں، نہ اس پر تبصرہ کر سکیں اور نہ ہی ایسے تبصرے وصول کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا جنگ بندی کے باوجود عالمی معیشت غیر مستحکم رہے گی: ورلڈ بینک
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نئے فیچر کو خوب سراہا جارہا ہے۔