نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

Apr 11, 2023 | 10:28:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

   مہمان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے لاہور پہنچا جسے سخت سیکیورٹی میں علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اسکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

گرانٹ بریڈبرن

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈریو پیوٹک نے گزشتہ روز ٹیم کو جوائن کر لیا تھا۔