اللہ تعالی نے فرمایا رمضان المبارک میر ا مہینہ ۔۔کثرت سے صدقہ و خیرات کریں

Apr 11, 2022 | 23:05:PM
رمضان ,المبارک, رحمت, برکت ,مہینہ
کیپشن: رمضان المبارک رحمت و برکت کا مہینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک رحمت و برکت کا مہینہ ہے اور اس خوبصورت مہینہ میں اللہ کی بے شمار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس مہینے کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی نیکی بھی بڑے اجر کے حصول کا سبب بن سکتی ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ میرا مہینہ ہے اور اس مہینے کے اجر و ثواب بھی میں خود اپنے بندے کو دوں گا۔ رمضان میں کثرت سے صدقہ و خیرات کرکے ہم دوسروں کی بھوک و پیاس اور تکلیف کو کم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے مہینہ میں  ایک پیسہ یاایک دانہ بھی جواللہ تعالی کی راہ میں خرچ کیاجاتا ہے،اس پر دس گنا سے لےکر سات سوگناتک اجرکا وعدہ ہے ۔ رمضان میں کتنا اجرملے گا اس کااندازہ بھی نہیں کیاجاسکتا۔ اس مقدس ماہ میں مومن کے رزق میں اضافہ کردیاجاتاہے، جوشخص اس ماہ مبارک میں کسی روزے دار کو افطار کراتا ہے تواس کے گناہوں کی بخشش کا ایک اہم ذریعہ ہے۔صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگرہم میں سے کسی کےپاس افطار کرانے کیلئے کوئی چیز موجودنہ ہو تو وہ  کیا کریں توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جوشخص کسی روزے دارکوایک کھجور،ایک قطرہ پانی یادودھ سے بھی افطارکرائے گا تواللہ تعالی اسے بھی اس کے ثواب سے محروم نہیں فرمائے گا۔ پس رمضان میں ہم اپنی مٹھی کھولیں، اللہ تعالیٰ کے دین کے غلبہ کیلئے ،غریب رشتہ داروں،پڑوسیوں ،یتیموں ،بیواؤ اور ضرورت مندوں کیلئے جتنا مال ہم خرچ کرسکتے ہیں، خرچ کریں۔ بھوکوں کو کھانا کھلائیں، مریضوں کیلئے علاج کا بندوبست کریں، غریب طلباء کی مدد اورمساج و مدارس کی تعمیر وترقی میں حصہ لیں، تمام انسانوں کے ساتھ  پیار، محبت، عفو و درگذر  کو ضروری سمجھیں۔ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کسی مرے ہوۓ کو واپس دنیا میں آنے کا موقع ملے تو وہ دنیا میں آتے ہی زیادہ سے زیادہ صدقہ کرے کیوںکہ اس کو پتہ چل چکا ہوتا ہے کہ صدقہ کا اجر و ثواب کتنا زیادہ ہے ۔ ایک اور حدیث میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ معمولی سے کھجور کی گٹھلی کے برابر صدقہ انسان کو بڑی سے بڑی مشکلات سے نکالنے کا سبب بن سکتا ہے۔دوسروں کے لیۓ مانگی گئی دعا اپنے حق میں ایک بڑا صدقہ ثابت ہو سکتی ہے۔جو لوگ تعلیمی اخراجات ادا نہیں کر سکتے ان کے لیۓ تعلیم کا بلا معاوضہ انتظام بھی صدقے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی شہری خوشی سے نہال