شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی شہری خوشی سے نہال

Apr 11, 2022 | 20:06:PM
بھارتی, شہری ,خوشی , اظہار
کیپشن: بھارتی شہری خوشی کا اظہار کررہےہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارت کے شہر امرتسر کے علاقے جاتی امرا کے مکین خوشی سے نہال، شریف برادران کو امرتسر آنے کی دعوت بھی دےدی۔

امرتسر میں جاتی عمرہ کے مکین بھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش نظر آتے ہیں، جاتی عمرہ  کےسرپنچ  دل باغ سنگھ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں بھائی وزیر اعظم بنے اور یہاں آچکے ، ہم انہیں دوبارہ خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں ۔

 واضح رہے کہ امرتسر کے قریب واقع جاتی عمرہ شریف خاندان کا آبائی گاؤں ہے جس کا واحد گرودوارہ ان کے پشتینی مکان میں واقع ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے والد تقسیم ہند سے پہلے ہی یہاں سے چلے گئے تھے لیکن انھوں نے اس گاؤں سے ناطہ نہیں توڑا اور اب مقامی لوگ اپنے مشہور سابق ہمسایوں سے ملنے پاکستان جاتے رہتے ہیں۔ پورے گاؤں نے مل کر خوشی منائی۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر۔۔سونے کی قیمت میں مسلسل کمی