عمران نیازی مہنگائی کم کرنا چاہتا ہے تو قوم کی جان چھوڑ دے، راناثنا اللہ 

Apr 11, 2021 | 17:31:PM
عمران نیازی مہنگائی کم کرنا چاہتا ہے تو قوم کی جان چھوڑ دے، راناثنا اللہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ عمران نیازی مہنگائی کم کرنا چاہتا ہے تواس قوم کی جان چھوڑ دے، توجہ ووٹ کنٹرول کرنے پر ہو تومہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی ،چپڑاسی ،اس کا باس جس چیز کو ہاتھ لگاتا ہے اس کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔
لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ڈسکہ میں نوازشریف کی فتح پر چپڑاسی کی تکلیف سمجھ سکتے ہیں ،ریلو کٹوﺅں کی چیخیں بتا رہی ہیں انجام نظرآنا شروع ہو گیا،الیکشن عملہ اغوا کرنے والوں کو اب جمہوریت کی یاد آگئی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ روس کے وزیر خارجہ نے حال ہی میں دورہ کیا،روس کے صدر کیخلاف ایک وزیر کا منفی بیان قابل مذمت ہے ،پہلے انہوں نے چین سعودی عرب کے خلاف بونگیاں ماریں ،اب نہوں نے روس کا رخ کرلیاہے اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے سرکاری نتیجہ جاری کر دیا