ڈسکہ میں آر او نے منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی بھرپور مدد کی، فردوس عاشق

Apr 11, 2021 | 13:07:PM
 ڈسکہ میں آر او نے منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی بھرپور مدد کی، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او نے ڈسکہ میں منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو ن لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کر کے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:بندر کو دماغ میں چپ لگا کرویڈیو گیم کھیلنا سکھا دیا