فریال تالپور سے پنجاب کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 

Sep 10, 2025 | 22:48:PM
فریال تالپور سے پنجاب کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ۔ 

فریال تالپور سے ملاقات کرنے والوں میں نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور احمد، زمرد خان اور مرتضیٰ ستی شامل  تھے۔ملاقات کے دوران   پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سمیت ملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریال تالپور کاکہناتھا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں  متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے سب کو مل جُل کر کام کرنا ہوگا،پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اہم اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: