کراچی: چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں3 سالہ بچے کی ضمانت منظور

Sep 10, 2025 | 20:29:PM
کراچی: چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں3 سالہ بچے کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت نے جنریٹر چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں خاندان کے7 افراد سمیت 3 سالہ بچے رحیم اللہ کی 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ 

وکیل کے مطابق رحیم اللہ سمیت 7افراد کیخلاف شہری نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرایا تھا،پولیس کے مطابق رحیم اللہ اور دیگر پر جنریٹر چوری،دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور  90 ہزار روپے چوری کا الزام ہے، پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل ایم ایل او تیار، رپورٹ نے موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیے