انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل، مہم 15 سے 27 ستمبر تک شیڈول

Sep 10, 2025 | 19:29:PM
انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل، مہم 15 سے 27 ستمبر تک شیڈول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں مہم 15 سے 27 ستمبر تک شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی آخری کھیپ موصول ہو گئی ہے ،یونیسیف نے ایچ پی وی ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوزز سپلائی کی ہیں۔

یونیسیف نے پاکستان کو اعشاریہ 3 ایم ایل کی سرنجز بھی سپلائی کی ہیں،اسلام آباد کو 1 کروڑ 30 لاکھ سرنجز سپلائی کی گئی ہیں،پاکستان کو ملنے والی ایچ پی وی ویکسین اور سرنجز کی مالیت 10 ارب روپے ہے۔

انسداد سرویکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، انسداد ایچ پی وی مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں چلے گی۔

9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی، محکمہ صحت کی ٹیمز سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایچ پی وی ویکسین لگائیں گی۔