ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے برقرار
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ آج بھی گزشتہ روز والا برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ہزار 654 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کا کنکشن لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری