ژوب؛ ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین سمیت4 افراد جاں بحق

Sep 10, 2023 | 20:45:PM
ژوب؛ ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین سمیت4 افراد جاں بحق
کیپشن: میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ناصر , فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب میں سوڑہ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ناصر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ژوب سے کوئٹہ جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا، حادثہ ٹرک اور فیلڈ گاڑی میں تصادم کے باعث پیش آیا،جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، نعشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، بارش رک گئی، کھیل شروع ہو گا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی