سوتیلی ماں کا 12 سالہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے بہیمانہ تشدد

Sep 10, 2023 | 14:37:PM
 کراچی کے علاقے مشرف کالونی سے بیٹی پر تشدد کےالزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے مشرف کالونی سے بیٹی پر تشدد کےالزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ  کا کہنا ہے کہ مشرف کالونی میں 12 سالہ بچی پر تشدد کی ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کی سوتیلی ماں اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ  نے بتایا کہ بچی کو لوہےکی گرم سلاخوں سے داغا گیا، سوتیلی ماں نے بچی کوگرم لوہےکی راڈ سےجلایا، بچی کے جسم پر جھلسنےکے واضح نشانات موجود ہیں، بچی کو علاج کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی معاشی مشکلات حل، ورلڈ بینک سے اچھی خبر آ گئی

عارف اسلم راؤ کے مطابق بیٹی پرتشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کر کے دونوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔