حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا 

Sep 10, 2021 | 16:00:PM
 حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے جی نے 1 روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی :ن لیگ