ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی :ن لیگ

Sep 10, 2021 | 15:35:PM
 ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی :ن لیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مرکزی رہنما ن لیگ احسن اقبال  نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن کوبےتوقیر کیاجارہاہے،انتظامیہ بےتوقیر ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوجلانے کابیان ہٹلرکےشاگردوں کابیان ہے، بدترین ادارہ جاتی انارکی قائم کی جارہی ہے، حکومتی چیخیں بتارہی ہیں اس جن کی جان ای وی ایم میں ہے،

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ای وی ایم کیساتھ ووٹ کی شفافیت کویقینی نہیں بنایاجاسکتا،اپوزیشن حکومتی عزائم کوکامیاب نہیں ہونےدے گی،ووٹنگ مشین حکومت نہیں،الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے،

جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، جسے پوچھنے والا کوئی نہیں؟

 ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے۔