پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ

Oct 10, 2025 | 19:25:PM
پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن نے تاریخی کارنامہ انجام دے دیا، اسد علی میمن نے ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کرلیا۔

اسد علی میمن نے’سیون سمٹ‘ کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کرکے مکمل کیا۔

 اُنہوں نے 2019ء میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020ء میں جنوبی امریکا کی ماؤنٹ اکونکاگوا،2021ء میں افریقہ کی ماؤنٹ کیلیمنجرو اور 2022ء میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔

اسد علی میمن نے 2023ء میں ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا، یاد رہے کہ اُنہوں نے رواں سال کے آغاز میں نے انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔
 

یہ بھی پڑھیں :چین کا نئی امریکی پابندیوں اور اقدامات پر شدید ردعمل