نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ پیپلز پارٹی میں شامل

Oct 10, 2023 | 17:37:PM
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر جاوید ارسلا ن خان پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت  اختیار کر لی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق جاوید ارسلان خان نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سینیٹر سعید غنی سے ملاقات کی،سعید غنی  نے جاوید ارسلان خان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا ،سعید غنی کا کہنا تھا کہجاوید ارسلا ن خان کی شمولیت سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی جبکہ سابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کو دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے کارکنان میں مایوسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں 11 امریکی ہلاک، متعدد جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، صدر جوبائیڈن