مسجداقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہو نے تک اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے: حماس

Oct 10, 2023 | 16:21:PM
مسجداقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہو نے تک اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے: حماس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حماس نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ مسجداقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہو نے تک اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا ہے کہ معاہدہ کرنا ہوتا تو ہم 70 سال میں پہلے ہی کر لیتے، مطالبات تسلیم ہونے تک اسرائیل سے معاہدہ نہیں کریں گے، آزادی کیلئے مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے میں برطانیہ میں فلسطینی مشن سربراہ کے 7 رشتے دارشہید

ترجمان حماس کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں، ابھی تعداد نہیں بتا سکتے کہ کتنے اسرائیلی زیر حراست ہیں۔