پشاور سے دوحہ جانیوالی پرواز میں فنی خرابی ، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Oct 10, 2023 | 11:51:AM
پشاور سے دوحہ جانیوالی پرواز میں فنی خرابی ، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پشاور سے دوحہ کیلئے جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہو گئی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا،ائیر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جس وجہ سے طیارے سے مسافروں کو اتار کر لاؤنچ منتقل کیا گیا جنہیں بعد میں دوسرے طیارے سے منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی