جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگانے والا خودچاردن جیل نہیں جا سکتا : جاوید لطیف

Oct 10, 2022 | 14:59:PM
جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگانے والا خودچاردن جیل نہیں جا سکتا : جاوید لطیف
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )میاں جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ ڈکٹیشن لینے سے انکا ر کرنے پرنوازشریف کو حکومت  سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ 

وفاقی وزیر  میاں جاویدلطیف کا اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے نوازشریف آیا تو دھرنا دلوانے کی سازش کس نے کی تھی ؟ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف کون سازشیں کرتا رہا؟ نوازشریف ریاست کیلئے بار بار مصیبتیں سہتے رہے  اور نوازشریف عوامی طاقت اور حمایت سے بار بار منتخب ہوتے رہے ۔ 
 میاں جاویدلطیف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کمزور نہیں کہ کوئی زور زبردستی سےمن پسند فیصلے لے،قومی حکومت ریاست کو بچانے کیلئے بنائی گئی ہے اور  جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگانے والا خودچاردن جیل نہیں جا سکتا۔