اروشی روٹیلا کے آسٹریلیا جانےپر سوشل میڈیا پر میمزکا طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے آسٹریلیا پہنچی ہیں۔اروشی روٹیلا کے دورہ آسٹریلیا پر ٹویٹر صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اروشی روٹیلہ کے آسٹریلیا جانے کی وجہ ان کے سابق دوست ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنٹ ہیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے ان کے نئے پسندیدہ پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اروشی اور رشبھ پنٹ ہیں کی ڈیٹنگ کی افواہیں 2018 سے گردش کررہی تھیں تاہم کرکٹر رشبھ کی جانب سے ان افواہوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔
دوسرے جانب ایشیا کپ 2022 کے دوران بالی وڈ اداکارہ اروشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں وہ اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ شامل تھے ۔ تب سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ اندازے لگائے جارہے ہیں کہ وہ شائد نسیم شاہ کو پسند کرتی ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ قریب ہے اور اروشی آسٹریلیا میں ہیں تو ٹوئٹر پر ایک بار پھر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Somebody save our Naseem Shah*. ????#UrvashiRautela #naseemshah https://t.co/z9UjUurcpx
— Maham Gillani (@dheetafridian__) October 9, 2022
Rishabpant and naseem shah to Urvashi:#UrvashiRautela #urvashi #Rishabpant #naseemshah #WorldCup2022 pic.twitter.com/QmpIXotgbU
— | WAJAHAT |???? (@wajahatashraf8) October 9, 2022
Real reason why #UrvashiRautela is going to Australia pic.twitter.com/bh2ET0tHj6
— Dhruv arora (@Dhruvaroraaaa) October 9, 2022
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سنسنی خیز مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔