محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 10, 2022 | 11:52:AM
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ موسمیات نے لا ہور، قصور، گوجرانوالا، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،رات کے وقت چترال، دیر، سوات ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے  جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا اور لا ہور، قصور، گوجرانوالا، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کے امکان ہیں ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔