مرغی اور انڈے پھر مہنگائی کی سیڑھی چڑھنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مہنگائی نے عام آدمی کی معاشی مشکلات بڑھا دیں، مرغی کا گوشت پھر مہنگائی کی سیڑھی چڑھنے لگا ہے ۔
مارکیٹ میں برائلر گوشت مزید 26 روپے فی کلوگرام مہنگا، 504 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 320،تھوک334،پرچون 348 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
انڈے فارمی 344 روپے درجن ،پیٹی 10 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی چکن کی فی کلو قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ،چکن 4 ہی دنوں میں 80 روپے فی کلو مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
4 دن قبل 410 روپے فروخت ہونے والا چکن 490 روپے میں فروخت ہونے لگا جس سے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مالی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟