بابر اور امام کی بھارت میں شاپنگ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 10, 2023 | 17:39:PM
 بابر اور امام کی بھارت میں شاپنگ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  آئی سی سی ورلڈکپ میں گروپ میچز اختتام  پذیر ہونے جا رہے ہیں ،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ انگلینڈ کیخلاف کل  احمد آباد میں کھیلے گا۔ 

انگلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اور  امام الحق کولکتہ میں شاپنگ میں مصروف رہے،دونوں کھلاڑیوں نے جمعرات کو شاپنگ کی، اس سے قبل بھی 5 کرکٹرز کولکتہ میں شاپنگ کو جا چکے تھے،پاکستانی کرکٹرز نے کولکتہ کےساؤتھ سٹی مال میں گزشتہ روز شاپنگ کی، اس دوران بابر اعظم نے فیملی کیلئے ساڑھیاں خریدیں، کپتان نے گھر والوں سے ویڈیو کال پر منظوری کے بعد چیزیں خریدیں۔

  شاپنگ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے سن گلاسز کی خریداری کی اور دونوں کرکٹرز نے اپنے لیے کپڑے بھی خریدے۔

یہ بھی پڑھیں : غلطی کی گنجائش نہیں،نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، بابراعظم