سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی

Nov 10, 2023 | 11:15:AM
سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جبکہ اس دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئےتاہم وکلائے صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہو سکے اور کیس کی سماعت بغیر کارروائی  ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں کو بھی طلب کر کیا گیا ہے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی  کے مطابق وکلائے صفائی نے درخواست کی ہے کہ وہ اسموگ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے باعث سماعت کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: صدر عارف علوی کی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوششیں،نگران وزیر اعظم کو اہم پیغام پہنچا دیا

پراسیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں اور آئندہ سماعت پر 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔