حکومتی اتحاد سے ایک او ر استعفیٰ آگیا

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا

Nov 10, 2022 | 12:33:PM
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ,24 نیوز, پیپلزپارٹی ,صادق سنجرانی, پیپلزپارٹی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔

 
استعفے کے متن میں کہا گیا ہےکہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتخب ہوئے تھے۔