کوٹ ادو: زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Nov 10, 2022 | 08:44:AM
کوٹ ادو: زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوٹ ادو میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے 3 کم سن لڑکوں کو قتل کرنے والے 2 زیرحراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

کوٹ ادو میں 24 اکتوبر کو سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 کم سن لڑکوں کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق دونوں گرفتار ڈاکوؤں کو اسلحے کی برآمدگی کیلئے احسانپور لے جایا جا رہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے، واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔