شمالی کوریا کے آئین میں اہم ترمیم،دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے ملکی آئین میں حساس نوعیت کی اہم ترمیم منظور کرلی ۔
ترمیم کے تحت غیر ملکی حملے میں سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کےقتل کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔
برطانوی اخبار’’دی ٹیلی گراف ‘‘کےمطابق جنوبی کوریاکی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سرکاری حکام کودی گئی بریفنگ کےمطابق یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں 15ویں سپریم پیپلزاسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظورکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران معاہدے کے قریب؟ 14 نکاتی خفیہ پلان کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
شمالی کوریا نےآئین میں نئی ترمیم کرکے دنیا کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیاہے کہ ملک کے سربراہ کونشانہ بنانے کی صورت میں ایٹمی نظام خود حرکت میں آئےگا،شمالی کوریا نے ملک کا ایٹمی نظام آٹو میٹک موڈ پر منتقل کر دیاہے۔
کم جونگ اُن کےبارےمیں کہاجاتا ہےکہ وہ اپنی ذاتی سکیورٹی کے حوالےسےانتہائی محتاط ہیں،ہمیشہ سکیورٹی اہلکاروں کےحصارمیں رہتےہیں،فضائی سفرسےگریزکرتےہیں اورعموماً بھاری بکتر بند ٹرین میں سفرکرتے ہیں۔