پاکستان نے خطے کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا،سفیر مدثر ٹیپو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہوشیاری، تحمل اور دانشمندی سے کام لیا،پاکستان نے خطے کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
پاکستانی سفیر کا مزید کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کی دلدل میں نظریاتی عقیدہ پرستی اور مبہمیت کو کبھی بھی اپنی خودمختاری اور آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان نے دیانتداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا!
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو ماننا پڑے گا۔۔۔ برطانوی صحافی کے بیان نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں