عازمین حج احرام باندھنےکی تیاری کریں،3خصوصی پروازیں کن شہروں سے روانہ ہونگی، جانئے

May 10, 2025 | 19:45:PM
عازمین حج احرام باندھنےکی تیاری کریں،3خصوصی پروازیں کن شہروں سے روانہ ہونگی، جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا، پی آئی اے کی مزید تین خصوصی پروازیں جلد لاہور، کراچی اور ملتان سے روانہ کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، 

فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے،

رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں،  اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا، پی آئی اے کی مزید تین خصوصی پروازیں جلد لاہور، کراچی اور ملتان سے روانہ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی