سندھ میں نجی ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ ہسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اورممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کوکراچی کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی،اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے سول ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال کے جائزہ لینے اور ہسپتال میں پہلی بار فالج یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں ممکنہ جارحیت کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی کے بستروں کی تعداد 100 کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کے دوران ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمشنرنے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران برن کیسز بھی رپورٹ ہوتے ہیں اس لئے برن وارڈ کے ایک سو بستروں کو 130 کردیا ہے, ہسپتالوں میں ٹینکیل سٹاف کی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی ہائی الرٹ رہیں۔