برطانوی ہائی کمشنرنے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

May 10, 2025 | 16:05:PM
برطانوی ہائی کمشنرنے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی طرف سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

جین میریٹ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بیشتر برطانوی شہری پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ ہوں گے،برطانیہ مسلسل زور دے رہا ہے کہ فریقین تحمل اختیار کرتے ہوئے براہ راست مذاکرات کریں کیونکہ تصادم کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ایران سے یورینیم کی افزودگی روکنے کامطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود برطانوی شہری فلائٹس کے بارے میں اپنی ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں اور ہماری ٹریول ایڈوائس پر عمل کریں، ہم ایکس، لنکڈ ان اور انسٹاگرام پر موجود ہیں، ہماری قونصلر ٹیم بھی 24 گھنٹے تعاون کیلئے دستیاب ہے۔