پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا:مریم اورنگزیب

May 10, 2025 | 13:59:PM
پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا:مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے،پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، آپریشن بنیان المرصوص پر قوم جری افواجِ  پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے،دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا، آپریشن بنیان المرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری منوائی، دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کردیا۔