محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار شوں کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ ،مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ملتان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک، خنک اور جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ عمر کوٹ، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور میرپور خاص میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی شہر قائداوراسکے مضافات میں آج ہلکی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے،شہر کاموسم گرم اور مرطوب ہے،موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 65سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔