بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل

May 10, 2024 | 22:24:PM
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے عہدے کی میعاد جون میں ختم ہو رہی ہے، وہ نومبر 2021 سے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں ،راہول ڈریوڈ کے عہدے کی میعاد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ختم ہوجائے گی اور ان کے کانٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی کہ نئے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار جلد دیا جائے گا۔

جے شاہ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ اگر چاہیں تو ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں لیکن پہلے کی طرح توسیع نہیں ہوگی،جے شاہ  نے غیر ملکی کوچ لانے کی بھی نفی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 3میجر جنرلز کی اہم عہدوں پر ترقی