کراچی میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے،طالبات رو پڑیں

May 10, 2024 | 11:56:AM
کراچی میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے،طالبات رو پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)کراچی میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے،اضافی طالبات کے باعث جگہ کم پڑ گئی،نشستیں نہ ملنے پر طالبات رو پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث طالبات کو مشکلات کا سامنا، ملیر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول برفخانہ میں 200 سو سے زائد اضافی طالبات کو امتحان دینے بھیج دیا گیا،اضافی طالبات کے باعث جگہ کم پڑگئی،امتحانی مرکزمیں سیٹ نہ ملنے پر طالبات رو پڑیں۔

اضافی طالبات پہنچنےپرگورنمنٹ گرلزسکول برفخانہ میں پیپرشروع نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا