پنجاب کے تمام سکولز مزید دو روز کیلئے بند رہیں گے

May 10, 2023 | 21:01:PM
پنجاب کے تمام سکولز مزید دو روز کیلئے بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث  محکمہ سکولز  پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور  سمیت صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ  سکولز آئندہ 2 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج محکمہ سکولز نے مزید دو دن کے لیے سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو سکول بند رہیں گے ،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری سکولز دونوں 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے ۔