عمران خان نے اربوں روپے کی ڈکیتی کا حساب دینا ہے: شرجیل میمن

May 10, 2023 | 12:23:PM
عمران خان نے اربوں روپے کی ڈکیتی کا حساب دینا ہے: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کو اربوں روپے کی ڈکیتی کا حساب دینا ہے، عمران خان کی دشمنی افرادسے نہیں ملک سے ہے۔

وزیراطلاعات و ٹراسپورٹ سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان نے اربوں روپے کی کرپشن کی اس لئے گرفتاری ہوئی، عمران خان نے اربوں روپے کی ڈکیتی کا حساب دینا ہے، پیپلزپارٹی کسی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوئی، گرفتاری پر ہم کوئی خوشیاں نہیں منار ہے، نیب نے عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے، عمران خان نے اپنے دورمیں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، میں بھی 2سال جیل میں رہاہوں، آغا سراج درانی کو رات کے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج، دنگِ فساد، پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان گرفتار

چیئرمیں پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کل ہونے والا ڈرامہ ناقابل قبو ل ہے، عمران خان پر ذمہ داری ہے کہ احتساب بیورو کو مطمئن کرے، عمران خان کی اربو ں روپے کرپشن پرنیب نے گرفتارکیا، عمران خان اوراس کے خاندان نے القادرٹرسٹ میں اربوں روپے کی ڈکیتی کی، پاکستان میں کئی سیاسی قائدین کوگرفتارکیاگیا، فریال تالپورکورات کوہسپتال سے گرفتارکیاگیا، خورشیدشاہ کوگھرمیں گھس کرگرفتارکیاگیا جس پر کچھ نہیں ہوا، میں دوسال جیل میں رہا،میراوارنٹ بھی نہیں تھا، عمران خان کی گرفتاری کےبعدجوڈرامہ کیاگیاوہ ناقابل قبول ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عظیم قائدمحترمہ بے نظیربھٹو کوشہیدکیاگیا، آصف زرداری نے نیب قانون کے تحت12 سال جیل کاٹی، کل غریب لوگوں کی بسیں جلائی گئیں، کیایہ عوام کے پیسے نہیں تھے؟ پی ٹی آئی والے عدالت جائیں اور صفائیاں پیش کریں، عمران خان القادر ٹرسٹ میں کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، کل کراچی میں غنڈہ گردی کی گئی، کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کوسڑکوں پرنکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس ،عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی ، فیصلہ چیلنج

عمران خان سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی دشمنی افرادسے نہیں ملک سے ہے، یہ شخص افرادکونہیں ملک کونقصان پہنچانے کے درپے ہے، اس وجہ سے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔