برطانیہ: پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب 

May 10, 2023 | 11:39:AM
 پاکستانی نژاد برطانوی تفہین شریف انگلینڈ کی بارو آف ٹیم سائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عارف چودھری آشٹن) پاکستانی نژاد برطانوی تفہین شریف انگلینڈ کی بارو آف ٹیم سائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفہین شریف کو 2012 میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر کا اعزاز بھی ملا تھا۔ 

تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور  اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر انسانی ہمدردی کا مسئلہ ہے جس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ’عمران خان زندہ ہیں یا نہیں‘امریکی رکن کانگریس کا پی ٹی آئی چیئرمین کی لائیو سٹریمنگ کا مطالبہ

نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔