صوبوں میں پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ بلاول بھٹو

May 10, 2022 | 17:19:PM
 صوبوں میں پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت کا مسئلہ اٹھادیا۔

 وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے عوام بالخصوص کاشتکار مسائل کا سامنا کررہے ہیں، پانی کی قلت کی بڑی وجہ ارسا کا صوبوں کو پانی کے جائز حصے میں خلل ڈالنا ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی بدانتظامی سے خاص طور پر زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا، سندھ حکومت کی گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز کو ماضی کی حکومتوں نے رد کیا۔ملک میں ایک فوڈ سیکیورٹی ٹاسک فورس بنائیں تاکہ ممکنہ غذائی بحران کا مقابلہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج پر جانیوالوں کے لئے حکومت کا بڑا ریلیف

دوسری جانب حکام نے کہا کہ سندھ کو 67 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو 80 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔کتنا مہنگا ہوا؟