جنگ سے متعلق متنازع ویڈیوز بنانے پر بحرین میں 5 پاکستانی گرفتار 

Mar 10, 2026 | 17:33:PM
جنگ سے متعلق متنازع ویڈیوز بنانے پر بحرین میں 5 پاکستانی گرفتار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران مشرق وسطیٰ جنگ کے تناظر میں بحرین نے 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق ان چھ ایشیائی باشندوں کو مبینہ ایرانی جارحیت کے اثرات سے متعلق ویڈیوز بنانے، شائع کرنے اور دوبارہ شیئر کرنے پر نشاندہی کرکے، گرفتار کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کے اینٹی سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ نے ان غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے،بحرین وزارتِ داخلہ کے مطابق بحرینی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اینڈ اکنامک اینڈ الیکٹرانک سیکیورٹی کے تحت ان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 بحرینی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ ان افراد نے ایرانی جارحیت کے غدارانہ حملوں کے اثرات پر مبنی ویڈیوز بنائیں،ملزمان نے انہیں اس انداز میں سوشل میڈیا پر پھیلایا جس میں ان دشمنانہ کارروائیوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی تعریف ظاہر کی گئی۔

بحرینی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملزمان کا یہ عمل سیکیورٹی اور امنِ عامہ کے لیے نقصان دہ ہے، یہ ویڈیوز ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں جس سے عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور شہریوں و رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں اضافہ ہوا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہےاور ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے،گرفتار شدہ پاکستانیوں میں عبدالرحمن عبدالستار، ارسلان علی، ساجد، محمد معز اکبر، احمد، ممتاز اور ذرائع خان شامل ہیں،گرفتار ہونے والے بنگلہ دیشی شہری کا نام محمد اسرافیل میر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا