پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا 

Mar 10, 2026 | 01:09:AM
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا ۔

پیٹرول سے بھرے  تین جہاز پورٹ قاسم پہنچنے کے شیڈول میں شامل ہیں۔

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

ایم ٹی اسپروس 2 بھی  55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر متوقع ہے ۔

ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

ترجمان پورٹ قاسم کاکہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔ 

آنے والے جہازوں میں ایک عمان سے روانہ، دو کے بارے میں معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حکام کاکہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے ۔

ٹیگز: