خنزیر کے دل کی پیوندکاری کروانے والا شخص چل بسا

Mar 10, 2022 | 08:40:AM
امریکا ،دل کی پیوندکاری
کیپشن: امریکا میں دل کی پیوندکاری کرانے والا ششخص چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خنزیرکے دل کی پیوندکاری کروانے والا شخص دوماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں سور کے دل کی پیوندکاری کروانے والا ڈیویڈ بینیٹ گزشتہ کئی روز سے طبی مسائل کا شکار تھا جوگزشتہ روز وہ چل بسا۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر نے عارضہ قلب میں مبتلا 57 سالہ ڈیویڈکو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگوایا تھا ۔ہسپتال کے مطابق مریض کی حالت کئی دن پہلے سے بگڑنا شروع ہو گئی تھی۔ڈیویڈ کو زندہ رکھنے کے لیے دل اور پھیپھڑوں کی بائی پاس مشین پر رکھا گیا تھا۔
دوماہ قبل پہلی بار ڈاکٹروں نے ایک مریض کو بچانے کیلئے خنزیر کے دل کی پیوند کاری کی تھی ۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ جینیاتی طور پر تدوین شدہ جانور کا دل کام کرسکتا ہے اور انسانی جسم اسے فوری طور پر مسترد نہیں کرتا۔یہ آپریشن 7 جنوری 2022 کو ہوا تھا اور 10 جنوری کو ڈیوڈ بینیٹ نے اپنے طور پر سانس اس وقت لی جب وہ بدستور نئے دل کو مدد فراہم کرنے والی مشین کے ساتھ منسلک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے روس اور یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کوٹھہرا دیا