چین نے روس اور یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو  کوٹھہرا دیا 

Mar 09, 2022 | 18:48:PM
چین, وزارت ,خارجہ, ترجمان, ژاؤ لی جیان
کیپشن: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ’بریکنگ پوائنٹ ‘ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔

 العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک "بریکنگ پوائنٹ” تک پہنچا دیا۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے اور روس کےساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔

ادھر یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے اور آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر کی بیہودہ حرکت پر پی آئی اے کو سوا کروڑ روپے کا ٹیکہ لگ گیا