وفاقی ترقیاتی پروگرام 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی تجویز

Jun 10, 2026 | 21:09:PM
وفاقی ترقیاتی پروگرام 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی ترقیاتی پروگرام 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزارتوں کیلئے 682 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز کی تجویز دی گئی ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 224 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،آبی وسائل ڈویژن سب سے بڑا ترقیاتی حصہ دار ہوگا، جس کیلئے 103 ارب 80 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں،پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی/پیپکو کیلئے 88 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،کابینہ ڈویژن کیلئے 64 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 46 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،ریلوے ڈویژن کیلئے 40 ارب 65 کروڑ روپے اور وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 36 ارب 31 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں،صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 233 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ضم شدہ اضلاع کیلئے 56 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 85 ارب 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 19 ارب 58 کروڑ روپے، قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16 ارب 6 کروڑ روپے اور داخلہ ڈویژن کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں،سی پیک 2.0 کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،سرکاری اداروں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 22 سو 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام کا حجم 36 سو 69 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم نےسہیل آفریدی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنےکا یقین دلا دیا