ماہرہ خان کی لندن میں برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد علی ملک) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی ویڈیووائرل ہوگئی۔
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نےلندن کےدی پیننسولا ہوٹل میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے میں شرکت کی،تقریب میں ماہرہ خان کے علاوہ شریک دیگر معروف شخصیات میں جے شان، ایمی جیکسن، ایڈ ویسٹوک، میرا سیال، سنجیو بھاسکر، تیز الیاس، کُنال نیئر، آرچی پنجابی اور پریا کلی داس شامل تھے۔ کاروبار،سماجی خدمات،سیاست،میڈیا اورتفریحی شعبوں سے تعلق رکھنےوالی ممتاز شخصیات نے برٹش ایشین ٹرسٹ کےمشن کی حمایت کا اظہارکیا،تقریب کا مقصد برٹش ایشین ٹرسٹ کےجنوبی ایشیا میں جاری فلاحی پروگراموں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔
ماہرہ خان نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے،میری شاہ چارلس سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا جو میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ کام کرتی ہوں، وہ بہت چارمنگ شخصیت ہیں۔
معروف اداکارہ نےکہاکہ ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں اس لیے ہمیں دماغی امراض سےمتعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے،ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں،معاشرے میں ہراسانی اورتشددکےواقعات قابلِ مذمت ہیں،مائنڈ سیٹ تبدیل کرنااورذمےداروں کومثال بنانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے نورا فتحی کا نیا گانا’سیئر سیئر‘ ریلیز