بہن مومنہ کے کیسز کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کروں گی؛رمشااقبال
ہمیں ڈرایا اور دھمکیاں دی جارہی ہیں،مختلف جگہوں پر جھوٹی درخواستیں دی جارہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہاہے کہ مومنہ اقبال اورمجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے گے ہیں۔
معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نےپنجاب بار کونسل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پرسوں مومنہ کے سسرال میں نامعلوم بندوں کی گاڑی بھیجی گئی ،حکومت کی جانب سے جو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ان کے الرٹ ہونے پر نامعلوم گاڑی والے بھاگ گے ۔
رمشااقبال نے کہاکہ رات میرے گھر میں بندوں کو بھیجا گیا،ہمیں ڈرایا اور دھمکیاں دی جارہی ہیں،رات کو تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے نورا فتحی کا نیا گانا’سیئر سیئر‘ ریلیز
رمشا اقبال نے کہاکہ مومنہ اقبال اورمجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے گے ،مختلف جگہوں پر جھوٹی درخواستیں دی جارہی ہیں ،میں اپنی بہن کے کیسز کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کروں گی۔