بجٹ میں اصلاحات کی کوئی  بات نہیں کی گئی،زبیر موتی والا

Jun 10, 2025 | 20:56:PM
بجٹ میں اصلاحات کی کوئی  بات نہیں کی گئی،زبیر موتی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)معروف بزنس مین زبیر موتی والا نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اصلاحات کی کوئی  بات نہیں کی گئی، ای ایف ایس پر بھی سیلز ٹیکس لگادیا گیا،بجٹ میں ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کوئی بات نہیں تھی۔

وفاقی بجٹ کے بعد معروف بزنس مین زبیر موتی والانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  ٹیکسٹائل میں 19 بلین سے اوپر کیوں نہیں گئے کسی کے پاس جواب نہیں ہے،انڈسٹریاں نہیں لگیں گی تو لوگوں کو نوکریاں کیسے دیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت پچھلے  سال کے بجٹ ٹارگٹ بھی  پورے نہیں کرسکی،جی ڈی پی گروتھ اور زراعت کا ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کرسکے،اس سال بھی ٹیکس کلیکشن ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی  کاکہناتھا کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا،لوگوں کی ماہانہ تنخواہ بجلی کے بل اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں جارہی ہے،مہنگی بجلی، بلند شرح سود اور ٹیکسز کے ساتھ ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی،ای ایف ایس سکیم کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھی تھی مگر اب اس کو بھی ڈیمج کیا جارہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ  کے فور منصوبے کیلئے صرف  3.2 بلین رکھے گئے ہیں شرم آنی چاہیے،کراچی والوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے،حکومت کب تک لوگوں کو بے وقوف بناتی رہے گی۔

جاوید بلوانی نے کہاکہ حکومت نے کبھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کام نہیں کیا،مہنگائی کیسے کم ہوگی ، حکومت کو یہ بتانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ,سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشن کا موقف بھی آ گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: