سورج نے آگ برسا دی،بھکر میں درجہ حرارت 50،باقی سارے شہر  بھی جل گئے

Jun 10, 2025 | 20:46:PM
سورج نے آگ برسا دی،بھکر میں درجہ حرارت 50،باقی سارے شہر  بھی جل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) آج  ملک بھر میں ہیٹ ویو کی لہر جاری رہی، بھکر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کےبعد نور پور تھل میں آج درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ڈیرہ اسماعیل خان میں آج 48.5 ڈگری رہا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں جون میں ریکارڈ درجہ حرارت 51 ڈگری 5 جون 2017 کو ریکارڈ ہوا تھا۔گوجرانوالہ میں آج درجہ حرارت 48.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیابنوں میں آج کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،بنوں میں جون میں سب سے زیادہ 49.7 ڈگری 11 جون 2007 کو ریکارڈ کیا گیا،جیکب آباد میں آج درجہ حرارت 48 ڈگری رہا، جون میں ریکارڈ درجہ حرارت 52.5 ڈگری سینٹی گریڈ 2 جون 2003 کو ہوا تھا،سبی میں آج کا درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ جون کا ریکارڈ 52.6 ڈگری 6 جون 2003 کو ریکارڈ کیا گیا،سرگودھا میں آج 47.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،بہاولپور میں آج کا درجہ حرارت 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،بہاولپور میں جون میں سب سے زیادہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ 20 جون 1992 کو ریکارڈ کیا گیا،ڈیرہ غازی خان میں آج 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا،ملتان میں آج 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جون کا ریکارڈ 49.8 ڈگری سینٹی گریڈ 8 جون 1994 کو ہے،لاہور میں آج درجہ حرارت 45.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جون کا ریکارڈ 48 ڈگری سینٹی گریڈ 10 جون 2007 کو ہے،فیصل آباد میں آج 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،فیصل آباد میں جون میں سب سے زیادہ 48.2 ڈگری سینٹی گریڈ 28 جون 1998 کو ریکارڈ ہوا،روہڑی میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،روہڑی میں جون کا ریکارڈ 51 ڈگری سینٹی گریڈ 2 جون 1996 کو ہے،اسلام آباد میں آج کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،اسلام آباد میں جون میں ریکارڈ 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ 21 جون 1994 کو ہوا تھا۔پشاور میں آج 44.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،پشاور میں جون میں سب سے زیادہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ 18 جون 1995 کو ریکارڈ ہوا،کوٹلی میں آج کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کوٹلی میں جون کا ریکارڈ 45.2 ڈگری سینٹی گریڈ 11 جون 1995 کو ہے،مظفرآباد میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جون کا ریکارڈ 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ 17 جون 1995 کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان