حیدر آباد :ریلوے اسٹیشن پر  چند گھنٹوں کےدوران ٹرین کے پٹری سے اترنے کے دو حادثے

Jun 10, 2025 | 20:29:PM
حیدر آباد :ریلوے اسٹیشن پر  چند گھنٹوں کےدوران ٹرین کے پٹری سے اترنے کے دو حادثے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی شاہد)   حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر  چند گھنٹوں کےدوران  پٹری سے اترنے کے دو ٹرین حادثے ،کراچی سے راولپنڈی جانے والی  پاکستان ایکسپریس کی اکنامی کلاس کی بوگی پٹری سے اتر گئی ، ایک مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر کر پلیٹ فارم سے ٹکراگئی۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیںمال گاڑی کی بوگیوں دو بوگیوں نے پلیٹ فارم کے بڑے حصے کو اکھیڑ دیابوگیاں پٹری سےاترنے کی وجہ سے ریلوے لائن کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گی،اپلیٹ فارم سے بوگیاں ٹکرانے سے بوگیوں کے وہیل بھی الگ ہو گے، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیں ،مال گاڑی کی بوگیوں دو بوگیوں نے پلیٹ فارم کے بڑے حصے کو اکھیڑ دیا،بوگیاں پٹری سےاترنے کی وجہ سے ریلوے لائن کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔کراچی سے راوپنڈی جانے والی  پاکستان ایکسپریس کی اکنامی کلاس کی بوگی پٹری سے اتر گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے اترنے کے حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں۔پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے سے اپ ٹریک بلاک ہو گیا۔ایک ہی دن میں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں ڈی ریل ہوئیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین سے روانگی کے بعد یارڈ میں ڈی ریل ہو گئی،ریلوے کا تکنیکی عملہ مرمتی کام کیلیے پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان